ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باغپت میں فضائیہ کا طیارہ حادثہ کا شکار ،دونوں پائلٹ محفوظ

باغپت میں فضائیہ کا طیارہ حادثہ کا شکار ،دونوں پائلٹ محفوظ

Fri, 05 Oct 2018 23:37:05    S.O. News Service

باغپت ،05 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) باغپت میں ایئر فورس کا مائکرو لائٹ ایئر کرافٹ کریش ہو گیا ہے ۔ حالانکہ دونوں ہی پائلٹ پیرا شوٹ سے ایئر کرافٹ کے کریش ہونے سے پہلے ہی محفوظ کود گئے تھے ۔ مائکرو لائٹ ایئر کرافٹ کے گنے کے کھیت میں گرنے سے تیز دھماکہ اور آس پاس کھیت میں کام کر رہے یہ کسان شور مچاتے ہوئے بھاگنے لگے ۔ یہ حادثہ رنچھاڑ گاؤں کے گنے کے کھیت میں انڈین ایئر فورس کا ٹو سیٹر مائکرو لائٹ ایئر کرافٹ گرنے سے تیز دھماکہ ہوا۔ گاؤں میں افرا تفری مچ گئی اور کھیت میں کام کر رہے کسان جائے واقعہ سے بھاگنے لگے ۔حالانکہ اس حادثے میں خاتون اور مرد پائلٹ نے پیرا شوٹ سے کود کر جان بچائی ۔ ایئر فورس کے افسر بھی ہیلی کاپٹرسے جائے حادثہ پر پہنچے ۔ انہوں نے اس معاملے کی جانچ کے حکم دیئے ہیں ۔ ایس پی باغپت تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ افسروں کے مطابق تو اس میں دونوں پائلٹ محفوظ ہی۔ جمعہ کی صبح ایئر فورس کا ٹو سیٹر مائکرو لائٹ ایئر کرافٹ ہنڈن ایئر بیس سے پرواز کیا تھا ۔ صبح بڑوت تحصیل کے رنچھاڑ گاؤں کے پاس وہ کریش ہو گیا۔


Share: